پیشگی تنخواہیں دے کر اس پر اضافہ وصول کرنا



سوال:۔بینکوں سے ملازمین پیشگی تنخواہوں کی صورت میں ادہار لیتے ہیں جو بعد میںبینک قسطوں میں نفع کے ساتھ وصول کرتے ہیں ۔ملازمین کابینکوں سے ادھار لے کر پهر زیادتی کے ساتھ وصول کرنا کسزمرے میں آتا ہے ؟کیایہ سود ہے۔تفصیل سے جواب کی استدعاء ہے۔محمدصدیق مدنی،  ایڈیٹر  ماهنامه شمشاد چمن
 
جواب:۔سود اس مشروط اوربلاعوض اضافے کو کہتے ہیں جوکسی  دوطرفہ عقد میں طے پائے۔ اس تعریف  کی رو سےبینک جو کچھ زائد وصول کرتے ہیں وہ سود ہے ۔ آسان لفظوں میں بینک قرضہ دے کر اس پر اضافہ لیتا ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔عن علي قال: کل قرض جر منفعۃ، فہو ربا۔ (کنز العمال الدین والسلم، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶/۹۹، رقم: ۱۵۵۱۲، جامع الأحادیث الکبیر للسیوطي ۶/۴۳۸، رقم: ۱۵۸۲۱)