مشترکہ طورپر ایک بکرے کی قربانی



سوال:۔ میری سرکاری نوکری ہے، اور میرے والد بھی سرکاری نوکری کرتے ہیں، قربانی کے بکرے میں آدھے پیسے والد اور آدھے پیسے میں  دےسکتا ہوں، تو یہ قربانی کس کی ہوگی؟(وقار بھٹی)
 
جواب:۔ ایک بکراایک ہی شخص کی طرف سے ہوسکتا ہے۔ اگرآپ دونوں رقم ملاکر مشترکہ قربانی کریں گے تو کسی کی بھی واجب قربانی ادا نہیں  ہوگی،اگر کسی ایک کی نیت کریں گے تو اس کی اداہوجائے گی۔ بدائع الصنائع (5/70، کتاب الاضحیہ، ط؛ سعید) رد المحتار (6/ 312)