درودابراہیمی اورکسی عام درودکافرق
سوال:۔چھوٹا درود شریف پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اور درود ابراہیمی سے کتنے گناہ معاف ہوتے ہیں میں نے سات سوسنا تھا آپ بتا دیں۔
جواب: ۔ سات سو گناہ معاف ہونے والی روایت میرے علم میں نہیں ہے ا تنی بات یقینی طورپر حدیث سے ثابت ہے کہ جیسے کوئی اوردورد پڑھنے سے دس گناہ معاف ہوتے ہیں اسی طرح درود ابراہیمی کے پڑھنے سے بھی دس گناہ معاف ہوتے ہیں لیکن اس کایہ مطلب بھی نہیں کہ درودابراہیمی عام درودوں کے برابر ہے۔نزولِ رحمت کی کمیت کے اعتبار سے تو درودِ ابراہیمی اور کسی چھوٹے درود میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن درودِ ابراہیمی کی حیثیت اور کیفیت بڑھی ہوئی ہے، اس لئے اس کو افضل کہا گیا ہےاور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ دس مرتبہ چھوٹے درود کے ثواب کے مقابلہ میں دس مرتبہ درودِ ابراہیمی کا ثواب کیفیت کے اعتبار سے بہت زیادہ ہوگا،اس لئے چھوٹے درود کے مقابلہ میں اسی کو پڑھنا مطلقاً افضل ہے۔ (صحیحمسلمرقم: ۴۰۸، سنن أبي داؤد رقم: ۱۵۳۰) فتحالملہم ۲؍۴۹، القول البدیع ۵۵)