جس جانورکے کھر نہ ہوں



سوال :۔جانور کے کھر کے بارے میں کیا حکم ہے، اگر گائے کے چاروں کھر نہ ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے؟ اگر کیڑا لگنے کی وجہ سے نکال دئے گئے  ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟(اقبال شیخ)
 
جواب:۔ اگر ایسا جانور چلنے پھرنے کے قابل ہے تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر کھر نکالنے کی وجہ سے اتنا معذور ہوجائے کہ چل ہی نہ سکے تو پھر اس کی قربانی درست نہیں ہوگی۔ہندیہ(5/ 297)