قسطوں پر خریدوفروخت اورمصنوعی دانت لگانا



سوال:۔السلام  علیکم، میں نے  5 مرلہ کا پلاٹ قسط پر لیا ہے 70000  کا ایک مرلہ۔کل قیمت 350000 روپے۔ تین سال میں قیمت ادا کرنی ہے۔شروع  کے  دو سال اور چار ماہ تک 7500 قسط دی ہے ہر مہینہ۔ اب ہر ماہ 13 ہزار  یا 14 ہزر دے رہا ہوں  کیونکہ  3 سال   ختم ہونے والے ہیں۔  مجھے یہ بتائیں کہ قسط پر پلاٹ لینا جائز  ہے؟
دوسرا  مسئلہ یہ ہے کہ اگر  ایک یا دو  دانت نہ ہوں اور  اس کی جگہ مصنوعی دانت  جو فکس ہوتے ہیں  ان کو اتارا نہیں جاسکتا،کیاان کا لگوانا جائز ہے؟ او ر اس انسان  کی موت ہو جائے  تو اس کا جنازہ ہوگا یا نہیں؟
 
جواب:۔قسطوںپر پلا ٹ یااشیاء لیناجائز ہے۔شرط یہ ہےکہ  معاملہ متعین ہو کہ نقد ہے یا ادہار،قسط کی رقم متعین ہو، مدت متعین ہواوریہ کہ کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں اضافہ (جرمانہ) کی شرط نہ ہو۔
 2۔مصنوعی دانت لگاناجب کہ ضرورت کی وجہ سے ہوشرعاجائزہے۔ایسی حالت میں وفات ہوجائےتوجنازہ پڑھاجائےگا۔المجلہمادۃ:دۃ 245، 246، ط؛رشیدیہ۔شامی (۲/۲۳۸ ، ط: مکتبہ سعید کراچی و دار الفکر بیروت