حالت عمرے میں عورتوں کے لیے قصر کے احکام
سوال:۔ ہم سعودی عرب میں رہ رہیں ہیں اور اکثر ہم خواتین اکٹھی عمرہ کرنے چلی جاتی ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ عورتوں کے لیے احرام کھولنے کے لیے کتنے بال کاٹنا ضروری ہےاور کیا ایک بندہ جس نے عمرہ مکمل کرلیا ہو لیکن بس بال کاٹنے رہ گئے ہوں تو کیا وہ دوسرے کے بال کاٹ سکتا ہے؟ اور اگر ہم ایسا کرچکے ہوں نہ جاننے کی وجہ سے تو اب ہمیں کیا کرنا چاہیے؟( رازعلی)
جواب: عورتوں کو احرام سے نکلنے کے لیے پورے سر کے بالوں میں سے ایک انگلی کے پورے کے بقدربال کاٹنا مستحب ہےاور کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے بقدر کاٹنا ضروری ہے۔اگر عمرے کے دیگرواجبات طواف اورسعی وغیرہ مکمل کرلیے ہوں اورصرف بال کاٹنا باقی ہو توخود اپنے بال کاٹنا یا کسی دوسرے کی مدد کرنادرست ہے۔یہ بھی ملحوظ رہے کہ اگر اڑتالیس میل (سوا ستتر کلومیڑ) یا اس سے زیادہ مسافت کا سفرہو تو جب تک مردوں میں سے اپنا کوئی محرم یا شوہر ساتھ نہ ہو اس وقت تک عورت کے لیے سفر کرنا جائز نہیں ہے۔ حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔مصنف ابن أبي شيبة (3/ 146)