بیوی کو حج کراناشوہر پر لازم نہیں



 سوال :۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا بیوی کو حج کرانا شوہرکی ذمہ داری ہے، اگر وہ صاحبِ استطاعت نہ ہو۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر بیوی کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے تو پھر اس کے شوہر پرلازم ہے کہ وہ اسے حج کرائے۔(قاضی جمشید عالم صدیقی لاھور )
 
جواب:  بیوی اگر صاحب استطاعت نہ ہو تو  اس پر حج فرض ہی نہیں ہے، اور اگر صاحب ِ استطاعت ہے اور محرم بھی میسر ہے تو اس پر خود اپنے مال سے حج کرنا فرض ہے، شوہر کے ذمہ بیوی کو حج کرانا لازم نہیں ہے،  البتہ اگر شوہر خوشی سے  بیوی کو حج کرادے تو اس کا احسان ہے۔(رد المحتار) (2/ 458)