استخارہ کے متعلق
سوال:۔ میں نے رمضان میں اپنے بیٹے کا رشتہ طے کرنا تھا تو استخارہ کروایا مگر بار بار کوشش کے باوجود استخارہ نہ ہوسکا، میں نے عید پر اپنے بھائی کی طرف منگنی کردی، منگنی ہوجانے کے بعد ان قاری صاحب نے بتایا کہ استخارہ حق میں نہیں ہے، اب میں پریشان ہوں ، مسئلہ کا حل بتائیں۔(عمرخالد)
جواب:۔آپ نے استخارہ کروایا اورمطلوبہ وقت میں جواب نہ آسکا اورآپ نے رشتہ طے کردیا،اس لیے درست کیا،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،اللہ پاک اسی میں بہتری ڈالیں گے۔اس کے ساتھ میں یہ اضافہبھی ضرورچاہوں گا کہ استخارہ کروانے کی چیزنہیں بلکہ خود کرنے کاکام ہے۔سنت ،بابرکت اورنورانی طریقہ یہی ہےکہ انسان اپنے معاملات کے لیے خود استخارہ کیا کرے۔ (بوادر النوادر2/464)(رد المحتار) (2/ 26)