فاسق کی امامت



سوال:۔ بغیر داڑھی والا اگر   نماز کی جماعت کرائےتو  کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
 
جواب: ۔اگر کوئی شخص بالغ ہے لیکن اس کی داڑھی  نہیں آئی تو اس کے پیچھے نماز درست ہے ، لیکن  اگر کوئی داڑھی کٹواتا یا منڈواتا ہے تو ایسا شخص فاسق ہے، اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے ،ایسے شخص کے بجائے کسی متقی پرہیزگار کی  پیچھے نماز ادا کی جائے،  اور اگر کوئی دیندار میسر نہ ہو تو  تنہا نماز ادا کرنے کے بجائے  ڈاڑھی منڈے امام کے  پیچھے نماز ادا کرلی جائے۔ (رد المحتار1/ 559)