رضاعی چچاوبھتیجی کانکاح جائز نہیں



سوال:۔ میر ے بھانجے نے  میری امی کا دودھ پیا ہے، کیا اس کا رشتہ میری بھتیجی سے ہوجائے گا؟ یعنی میرے بھانجے نے میری امی کا دودھ پیا ہے وہ رشتہ میں  میرا بھائی بن گیا تو کیا اب اس کا رشتہ میرے بھائی کی بیٹی سے ہوجائے گا؟(انجو خان)
 
جواب:۔آپ کی بھتیجی اب آپ کے بھانجے کی رضاعی بھتیجی ہے اوربھانجا اس کاچچابن  گیاہے۔حقیقی چچا اوربھتیجی کی طرح رضاعی چچا اوربھتیجی کا نکاح بھی جائز نہیں۔ (رد المحتار) (3/ 217)