برائلرمرغی حلال ہے



سوال:۔ آج کل برائلر مرغی کے گوشت کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے ۔سنا ہے ان مرغیوں کو جو خوراک دی جاتی ہے وہ مرغیوں ہی کے انتہائی مکروہ اعضاء سے تیارکی جاتی ہے بلکہ انڈیا سے جو برڈ فیڈ درآمد ہوتی ہے اس میں خنزیر کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔کیا ایسی خوراک سے تیارکردہ مرغیوں کا گوشت حلال اور جائز ہے۔جواب مرحمت فرمائیے۔ (قاضی جمشید عالم صدیقی لاہور )
 
جواب:۔پولٹری فیڈکا مسئلہ ایک مستقل تصنیف کاموضوع ہے۔یہ مختصراورعوامی کالم ان باریکیوں اورتفصیلات کا متحمل نہیں ہوسکتا  جو اس سلسلے میں پائی جاتی ہیں ۔مسلمان صارفین کے لیے شرعی حکم یہ ہے کہ برائلر مرغی اگر شرعی طورپر ذبح شدہ ہے تو اس کا گوشت حلال ہے۔