تنخواہ اگرضروریات میں خرچ ہوتوقربانی واجب نہیں
سوال:میرا نام وقاص ہے اور میں کوئٹہ سے ہوں ، میرا سوال آپ سےیہ ہے کہ قربانی کس پر واجب ہے، مطلب کہ صاحب نصاب کون ہے۔ میری تنخواہ 40000 ہےمگر خرچےوغیرہ کے بعدچارہزاریاپانچ کبھی بچ جاتے ہیں کیا میرے اوپر قربانی فرض ہے؟
جواب: ۔اگرآپ کاگزربسراسی تنخواہ پر ہے اورآپ کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر بچت نہیں ہے تو آپ پر قربانی واجب نہیں ۔