زیرومشین حلق کے قائم قام نہیں



سوال:۔اگر ایک شخص حج یا عمرے کے موقع پر بالوں پر زیرونمبر کی مشین پھروالیتا ہے تو اسے حلق کا ثواب ملے گا یانہیں ،یاپھرحلق کے لیےبلیڈکااستعمال ہی ضروری ہے۔؟شفیق احمد
 
جواب:۔حلق  بالوں کوجڑسےکاٹنے کو کہتے ہیں جب کہ زیرومشین کے استعمال کے بعدمشاہدے میں آیا کہ بال معمولی مقدارمیں باقی رہتے ہیں  اوراسترے کی طرح بالکل جڑسے کٹ کرجلد کی سطح پر نہیں آجاتے  بلکہ جلد کی سطح سے اونچے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اگر مذکورہ مشین استعمال کرنے  کے بعدسرپراستراپھیرلیا جائے  تومزیدبال کٹنے میں آجاتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ زیرومشین سے بال بالکل جڑسے نہیں کٹتے ،اس لیے حلق کی فضیلت زیرومشین کے استعمال سے حاصل نہیں ہوگی۔