بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں ہاتھ گھٹنوں سے آگے ہوں گے یا پیچھے؟
سوال:۔میں نے ایک اہم مسئلہ پوچھا تھا لیکن آپنے جواب نہیں دیا۔ دوبارہ عرض ہےکہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں ہاتھ گھٹنوں سے آگے ہوں گے یا پیچھے؟)عبد اللہ خان)
جواب :۔قعدہ میں بیٹھنے کی حالت میں افضل طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کو اس طرح پر گھٹنوں کے مقابل رکھا جائےکہ انگلیوں کارخ قبلہ کی طرف ہوں اورسرے گھٹنوں کے برابر ہوں اور انگلیوں میں تھوڑاسافاصلہ ہو۔ گھٹنوں کو ہاتھ سے پکڑا نہ جائےاور نہ ہی ہاتھ گھٹنوں سے زیادہ پیچھے رکھے جائیںتاہم اگر گھٹنوں کو پکڑ لے تب بھی جائز ہے۔شامی(1/508)1/508)