بے نمازی شوہر کا بیوی کی نماز کوڈرامہ قراردینا



سوال :۔اگر کوئی شوہر بے نماز ہو اور اپنی بیوی کی نماز کو دکھاوا یا ڈرامہ قرار دیتا ہو تو اس کا کیا شرعی حکم ہوگا؟
 
جواب : نماز کا چھوڑنا گناہ   کبیرہ ہے،  شوہر کو اس گناہ پر فوری توبہ کرناچاہیے۔ اس کا اپنی بیوی کی نماز کو ڈرامہ قرار دینا اوربھی بری بات ہے۔زوجین  میں اختلافات ہوں تو اس کی وجہ سے شرعی اعمال کو ایسا کہنا جائز نہیں۔