کارڈ پر ڈسکاؤنٹ کاحکم



سوال:۔آج کل مختلف بینکوں کی طرف سے اس طرح کی اسکیم چل رہی ہے کہ کسی ریسٹورانٹ میں کھانا کھا کر یا کسی دوکان سے خریداری کر کےاگر ادائیگی اس بینک کے ڈیبٹ  کارڈکے ذریعہ کیجائے تو کچھ فیصد ڈِسکاؤنٹ ملتا ہے جو کہ کیش ادائیگی یا کسی دوسرے بینک  (جس  کی اسکیم  نہ چل رہی ہو)کے کارڈ  کے ذریعہ ادائیگی پر  نہیں ملتا۔ کیا یہ ڈِسکاؤنٹ لینا جائر ہے؟(زہاد شاہ)
 
جواب:۔اگررعایت  (ڈسکاؤنٹ)  بینک کی طرف سے  ہوتو جائز نہیں ہے۔ اگر ہوٹل یا دکان دار کی طرف سے   ہو توجائز ہے۔(5/166، مطلب کل قرض جر نفعا، ط؛ سعید)