ایڈوانس بیلنس منگوانا



سوال:۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم موبائل  کمپنی سے ایڈوانس لیتے ہیں  تو 15 روپے ایڈوانس دیتا ہے اور 19 روپے چارج کرتا ہے ، یہ سود ہے یا نہیں ؟ براہ کرام رہنمائی فرمادیں ۔(آفتاب بھنگر ، ڈیرہ اللہ یار بلوچستان)
 
جواب:۔ بیلنس ختم ہونے کے بعد موبائل کمپنی جو میسج بھیجتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کٹوتی ایڈوانس سہولت فراہم کرنے کا عوض ہے جو کہ جائز ہے۔اسے سود کہنادرست نہیں ہے۔