وطن اصلی میں پوری نمازپڑھنا لازم ہے



سوال:۔ گزارش یہ ہے کہ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پڑھتا ہوں ،  میرا گھر لیہ میں ہے جو کہ یہاں سے 380 کلومیٹر ہے  تو پوچھنا یہ ہے کہ  اگر میں یا اس طرح  دوسرے طالب علم جو چھٹیوں پر گھر جاتے ہیں  اور ان کو گھر میں 5یا 6 یا 10 دن رہنا ہوتا ہو اور نیت بھی یہی ہوتی  ہو تو وہ   کون سی نماز   ادا کریں ، سفر والی یا  مکمل نماز؟ 
 
جواب:۔لیہ آپ کاوطن اصلی ہے۔ وطن اصلی میں داخل ہوتے ہی انسان مقیم شمار ہوتا ہے ۔اس لیے آپ اور دیگر طلبہ جواپنے آبائی  علاقے میں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں ،پوری نماز پڑھیں گے  البتہ درمیانی راستے میں  آپ مسافر ہیں اور قصر نماز ادا کریں گے۔(فتاوی شامی (2/132) کتاب الصلوٰۃ، باب صلوٰۃ المسافر، ط: سعید)