غیر نبی کے لیے ’’علیہ السلام‘‘استعمال کرنا



سوال:۔غیر نبی کے  لیے علیہ السلام کا لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟عبدالرب ،کراچی
 
جواب:۔اہلسنت والجماعت کے نزدیک  انبیائے کرام کے لیے ’’ﷺ ‘‘ اور’’علیہ السلام ‘‘ کالفظ استعمال کیاجاتا ہے اورصحابی کے لیے ’’رضی اللہ عنہ‘‘کا لفظ لکھا اوربولاجاتا ہے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کےلیے ’’کرم اللہ وجہہ ‘‘بھی لکھتے ہیں۔