ورثاء کےلیے بیمہ کی رقم وصول کرنا
سوال: ۔ٹیچرزکی ماہانہ تنخوہوںمیں سےکچھ روپےہرماہ ضلعی حکومت گروپ انشورنس کے نام سےکٹوتی کرتی ہے اور ضلعی حکومت کااس معاملے میں پوسٹل لائف انشورنس سے الحاق ہے اور ٹیچر کی وفات کی صورت میں پوسٹل لائف انشورنس والے اس رقم کو بڑھا کر متوفی کے ورثاء کو ادا کرتے ہیں ۔شرعی لحاظ سے ورثاء کے لیے یہ رقم وصول کرنا اوراپنےاستعمال میں لانا جائز ہے یا کہ درست نہیں ہے؟ محمدسیف اللہ، محلہ مغربی بھابڑا،تحصیل کوٹمومن،ضلع سرگودھا
جواب:۔ملازم کے ورثاء کےلیے صرف اس قدر رقم حلال ہے جتنی رقم محکمے نے ملازم کی مد میں جمع کرائی ہو،اس سے زائدرقم وصول کرنا اوراستعمال میں لانا جائز نہیں۔