آٹو میٹک مشین میں کپڑوں کی پاکی کاطریقہ
سوال:۔میرا سوال یہ ہے کہآٹو میٹک واشنگ مشین میں کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟۔نسیم مانی
جواب:۔ بہتر اور مناسب تو یہ ہے کہ مشین میں پاک اور ناپاک کپڑے الگ دھوئے جائیں ، لیکن اگر ایک ساتھ سب کپڑے ڈال لیے جائیں تو پاک اور ناپاک مل کر سب ناپاک ہوجائیں گے۔ ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پاک پانی سے دھویا جائےاور ہر مرتبہ نچوڑا جائے، لہذا اگر پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں تو ان سب کو تین مرتبہ صاف پانی سے نچوڑنا ضروری ہے۔اگر ناپاک کپڑے کو تالاب یا کسی اور جگہ اچھی طرح دھویا جائے، اور اس پر خوب پانی بہایا جائے کہ نجاست کا اثر دور ہوجائے تو وہ کپڑا پاک ہوجاتا ہے، اگر چہ اسے تین مرتبہ نچوڑا نہ گیا ہو۔ آٹو میٹک مشین میں پہلے پانی اور سرف ڈال کر دھویا جا تا ہے پھر وہ پانی نکال لیا جاتا ہےاور اس میں مزید پانی ڈال کر ہلا کر نکالا جاتا ہے جس کو Rinse کہتے ہیں، اگر یہ عمل تین مرتبہ کردیا جائے تو مشین میں ڈالے ہوئے تمام کپڑے پاک ہو جائیں گے۔(1/ 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط؛رشیدیہ) شامی: 1/333، باب الانجاس، ط؛ سعید)