بیمہ پالیسی لینا
سوال :۔ اللہ کریم آپ کا علم و عمل دانش و حکمت اور فیض سلامت رکھے۔ مفتی صاحب میں جس مسئلہ کے متعلق آپ کی توجہ چاہتا ہوں ،اس سے تقریبًا ہر آدمی کی دین و دنیا آخرت اور بالخصوص ایمان جُڑا ہے۔ جناب اعلی میں نے چند ماہ قبل اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان میں اپنی انشورنس پالیسی/ بیمہ پالیسی کروائی۔ اس طرح کی انشورنس پالیسیاں/ بیمہ پالیسیاں اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے علاوہ دیگرنجی اور سرکاری بنک اور نجی اور سرکاری کمپنیاں مہیا کرتی ہیں۔ اس بارے میں شرعی حکم ارشاد فرمائیں کہ آیا یہ پالیسیاں شرعًا جائز ہیں یا نا جائز، حلال ہیں یا حرام ؟آپ کا خیر اندیش حسنین احمد شیخ لاہور
جواب:۔ انشورنش میں سوداور جوا پایا جاتا ہے اوریہ دونوں واضح اورقطعی نصوص کی بناء پر حرام ہیں۔آپ یہ معاہدہ ختم کریں اوراپنی اصل رقم واپس لیں اورساتھ ساتھ استغفارکریں۔مصنف ابن ابی شیبہ۴؍۴۸۳،کتاب الاقضیۃ والشہود۔ہندیہ ۳؍۱۱۷،احکام القرآن للجصاص ۱؍۳۹۳ بیروت