نمازمیں دورد شریف کاحکم
سوال:۔میں پوچھنا چاہتاہوں کیا نماز میں التّحیات کے بعددرود شریف پڑھنا لازمی ہے اورکیا درودِ ابراہیمی کے علاوہ کوئی اوردرود پڑھ کرسکتے ہیں۔جواب مرحمت فرمائیے۔شکریہ(قاضی جمشید عالم صدیقی لاہور)
جواب:۔نماز کے قعدہ اخیرہ میں درود ابراہیمی پڑھنا مسنون ہے ۔اگر کسی مجبوری یا عذر کی وجہ سے دردو شریف پڑھنا رہ جائے تو نماز درست ہوجائے گی مگر درود شریف کی فضلیت سے محرومی رہے گی۔شامی(۱؍۴۷۷،۴۷۴)