تبلیغی جماعت کب مقیم یا مسافرہوگی
سوال:۔علماء کرام کیا فرماتے ہیں اس بارے میں کہ تبلیغی حضرات ایک تشکیل پچیس دن یا اٹھائیس دن کی بدولت ایک علاقے میں جاتے ہیں بعد میں تین یا دو دن میں ایک مسجد سے دوسرا مسجد جاتے ہیں ۔ ان پچیس یا اٹھائیس دنوں میں نماز سفرانہ یعنی نماز قصر پڑھیں گے یا مقیم ہوکر پوری نماز پڑہیں گے ؟ اس حوالے سے تفصیل اور مدللجواب مطلوب ہیں۔(محمدصدیق مدنی، چیف ایڈیٹر ماهنامه البحر چمن بلوچستان )
جواب: ۔اگر جماعت کی تشکیل ایک شہر یا دیہات میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ دنوں کے لیے ہو تو جماعت والے وہاں مقیم ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے اگر چہ اس شہر یا دیہات کے اندر وقفے وقفے سے مسجدیں تبدیل کرتے رہیں۔ اگر مختلف شہروں یا مختلف دیہاتوں میں تشکیل ہو اور کسی ایک شہر یا دیہات میں بھی پندرہ دن یا اس سے زیادہ دنوں کی تشکیل نہ ہوتو جماعت مقیم ہوگی اور مکمل نماز پڑھے گی۔ہندیہ ۱؍۱۳۹،محیط برہانی:۲,۱۲۸