جہاں تصاویر ہوں وہاں نمازپڑھنا



سوال :۔میں جنرل اسٹور میں کام کرتا ہوں ۔ بسا اوقات  باجماعت نماز کے لیے لیٹ ہوجاتا ہوں ، اسٹور کے آئٹم پر نقش یا تصویر بنے ہوتے ہیں، تو کیا نماز ہوسکتی ہے؟ 
 
جواب:۔ اگرکسی جگہ جاندارکی تصویر لگی یا لٹکی ہو یا  کسی پروڈکٹ پر چھپی  ہوئی ہو اوراتنی بڑی ہو کہ بے تکلف نظرآجاتی ہو تواس جگہ نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔سب سے زیادہ کراہت اس تصویر میں ہے جو نمازی کے سامنے قبلہ کی جانب ہوپھر وہ جو نمازی کے سر  کے اوپر ہو پھر وہ جو اس کے داہنے ہوپھر وہ جو  بائیں جانب ہواور سب سے کم کراہت اس میں ہے کہ نمازی کے پیچھے کسی دیوار وغیرہ میں ہو، اور اگر تصویر قدموں کے نیچے ہو تو کراہت نہیں۔ نماز پڑھتے وقت ان تصویروں پر کوئی کپڑا ڈال کر انہیں چھپنادینا چاہیے یا کسی ایسے مقام پرنماز پڑھنی چاہیے جہاں تصاویر نہ ہوں۔ہندیہ:۱؍۱۰۷