استنجا کے بعد قطرے کا آنا
سوال:۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں جب استنجاء کرتا ہوں تو باتھ روم سے فارغ ہوتے ہی مجھے پھر سے پیشاب کا قطرہ آتا ہے، جس کی وجہ سے میں بار بار یہ سوچتا ہوں کہ میرا وضو نہیں ہوا ہے، اس کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (صالح محمد)
جواب:۔ اگر آپ کوصرف شک ہوتا ہو تو اس پردھیان نہ دیں کیونکہ وسوسوں سے بچنے کا تاکیدی حکم ہے ۔شیطان سب سے پہلے طہارت کے مسائل کے ذریعے انسان کو وسوسوں میں مبتلا کرتا ہے جس سے مشقت اورتکلیف بھی ہوتی ہے اورعبادات بھی چھوٹ جاتی ہیں اوررفتہ رفتہ وسوسوں کادائرہ زندگی کے اورمعاملات تک بھی پھیل جاتا ہے۔البتہ اگرآپ کوحقیقی عارضہ ہے کہ استنجاء کرنے کے بعد پیشاب کا قطرہ یقینی طور پر نکلتا ہے تو پھر کپڑے کا دھونا ضروری ہوگا اور اگروضو کے بعد نکل جائے تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا۔ بہتر یہ ہے کہ آپ نماز سے کافی پہلےاستنجاء کرلیا کریں اور ٹشوپیپر رکھ لیاکریں اور نماز سے پہلے پھینک دیاکریں۔(رد المحتار نواقض الوضوء ص ۱۲۴ج۱۔ط۔س۔ج۱ص۱۳۴)( الاشباہ والنظائر:٧٥)