زیرناف صفائی کی حد
سوال:۔ اگر کوئی تہذیب کے خلاف بات ہوتو میں پہلے ہی معافی مانگتا ہوں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ جو زیرِ ناف بال کاٹتے ہیں تو پیچھے سے جہاں سے فضلہ کرتے ہیں وہاں کے بالوں کی صفائی کرنا اسلام میں لازمی ہے یا نہیں؟(محمد احمد)
جواب:۔زیر ناف بالوں کی صفائی کے ساتھ بڑے پیشاب کی جگہ کے اردگرد کی صفائی بھی ضروری ہے تاکہ گندگی لگی نہ رہ جائے۔ (شامي ۳؍۴۸۷ زکریا، طحطاوي ۲۸۷) حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 527)