نفل اورمنت کی نمازکافرق
سوال: آج کے اخبار میں نوافل کے متعلق پڑھا، اس سلسلے میں مزید رہنمائی فرمائیں ، کیوں کہ اکثر لوگ کسی بات کے پورا ہونے کے نفل مان لیتے ہیں ، کیا یہ صورت جائز ہے، میرا خیال یہ ہے کہ ہمیں اس بات کے پورا ہونے پر شکرانہ کے نفل پڑھنے چاہیے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔(سید محمد طارق، ریاض سعودی عرب)
جواب:۔ کوئی شخص اگر یہ کہے کہ کہ میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اتنے نفل پڑھوں گا تو یہ نذر کہلاتا ہے۔اس کا حکم یہ ہے کہ جب وہ کام ہوجائے تو اس شخص پر اتنے نفل پڑھنا واجب ہے جب کہ شکرانے کے نوافل پڑھنا واجب نہیں ہے۔اس سے دونوں میں فرق بھی واضح ہے کہ شکرانے کے نوافل پڑھناکار ثواب ہے مگر نہ پڑھنے میں گناہ بھی نہیں ہے جب کہ نذر کے نفل نہ پڑھے تو واجب ذمے پر باقی رہتا ہے۔شامی ۲؍۷۵ ۔ہندیہ ۱؍۱۱۵