تہجد سوکراٹھنےکے بعد ہوتی ہے
سوال:۔ تہجد کی نماز کے لیے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عشاء کے بعد سوجائیں اور جب آنکھ کھلے فجر سے پہلے تو تہجد نماز ادا کریں ، اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عشاء کی نماز کے بعد تہجد کی نماز ادا کرسکتے ہیں، آپ رہنمائی فرمادیں۔ (عمران کراچی)
جواب:۔تہجدتو وہی ہے جوسوکراٹھنے کے بعدپڑھی جائے لیکن جس کواٹھنے کابھروسہ نہ ہووہ سونے سے پہلے نفل پڑھ لیاکرے تو اسے قیام اللیل کاثواب مل جائے گا۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 24)