دورنبوت میں قیلولہ کاوقت
سوال:۔دورنبوت میں قیلولہ ظہر کی نماز سے پہلے ہواکرتا تھا یا اس کےبعد؟صدیق احمد
جواب:۔دورنبوت میں دوہی کھانےہواکرتے تھے۔ناشتے کے نام سے ایک تیسراکھانا جیساکہ اب عادت ہے ،اس زمانے میں نہیں تھا۔دوپہر کا کھانا ظہر سے پہلے کھانے کامعمول ہواکرتاتھا اوراس کے بعد قیلولہ ہواکرتاتھا البتہ جمعے کے دن کھانا اورقیلولہ نماز کے بعدہوتاتھا۔