گھروں میں گیس کمپریسرلگانا



سوال: ۔موسم سرما میں عموما گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے، اور گیس کی کمی کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے، یا گیس بہت کم آرہی ہوتی ہے، ایسے میں بعض افراد اپنے گھروں میں گیس کمپریسر لگاتے ہیں، جو زیادہ گیس کھینچتا ہے، اور اس سے اطراف  میں پڑوسیوں کے گھروں میں  گیس بالکل نہیں آتا ، ان کو بہت پریشانی ہوجاتی ہے، تو کیا ان لوگوں کے لیے گھروں میں گیس کمپریسر لگانا جائز ہے یا جائز نہیں ؟ (یاسین اقبال،  ناظم آباد)
 
 جواب: ۔یہ عمل  دوسروں کےلیے ضرر اورتکلیف  کاباعث ہونےکی بناء پر ناجائز ہے اوراگر خلاف قانون ہو تو جرم بھی ہے۔سنن ابن ماجہ (2/ 785،  کتاب الاحکام، بابمنبنىفيحقهمايضربجاره، ط: دارإحياءالكتبالعربية) فیض القدیر للمناوی (فيض القدير  للمناوی (6/ 431) حرف "لا"،  برقم: 13474، ط:المكتبةالتجاريةالكبرى–مصر)