تقسیم ترکہ کی صورت



سوال :۔ اگر کسی خاتون کے شوہر کا انتقال ہوگیاتواولادنہ ہونے کی صورت میں ترکہ کی تقسیم کا کیا حکم ہے جبکہ شوہر کی دو بہنیں موجود ہواور تینچاچا زاد بھی موجود ہیں؟ برائے مہربانی اس پر روشنی فرمائیں۔سیدضیاء الحق عارفین
 
جواب:۔مرحوم  کے ترکہ کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے کہ مرحوم کی تجہیز و تکفین کے اخراجات اور پھرقرض کو منہا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس  کو ایک تہائی ترکہ میں نافذ کرنے کے بعد بقیہ ترکہ کے 36 حصہ کرکے ، مرحوم کی بیوہ کو 9 حصے  اور اس کی ہر ایک بہن کو 12 حصے  اور ہر ایک چچا زاد بھائی کو ایک  ایک حصہملے گا۔