طلاق کے وقت گواہان کی ضرورت نہیں



سوال : ۔جناب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ اپنی بیوی کو دو طلاق دے مگر اس طلاق کا میاں بیوی کے علاوہ  کوئی گواہ نہ ہوتو کیا طلاق ہوجائے گی۔محمد بلال
 
جواب:۔گواہ بنائے بغیر بھی طلاق ہوجاتی ہے۔دوطلاقوں کے بعد عدت میں رجوع میں جائز  ہے اورعدت گزرجانے کے بعد تجدید نکاح کی ضرورت ہوگی۔تفسیرقرطبی (18 / 157، سورۃ الطلاق، ط؛ الھیۃ المصریۃ العامہ لکتاب)