خنثی مشکل کی نماز
سوال:۔خنثی نماز کیسے پڑھے گا ؟رہنمائی درکار ہے۔
خنثی اگر جسمانی اور خلقی اعتبار سے مرد کے مشابہ ہے تو مردوں کے احکام اس پر لاگو ہوں گےاور مردوں ہی کی طرح نماز پڑھےگا اور اگر وہ غالب جسمانی ساخت کے اعتبار سے عورت کے مشابہ ہے تو اس پر عورتوں کے احکامات لاگو ہوں گے اور انہی کی طرح نماز پڑھے گا۔ اور اگر کسی ایک جانب کو ترجیح نہ دی جاسکتی ہو تو ایسے شخص کو خنثی مشکل کہا جاتا ہے، خنثی مشکل نماز عورتوں جیسی پڑھے گا اس لیے کہ یہ اس کے لیے زیادہ باعث ستر ہے۔( فتاویٰ شامی جلد 6 صفحہ نمبر 729 )