میت کودومربتہ غسل دینا
سوال : ہمارے ہاں میت کو دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے ، پہلی مرتبہ مردے کو غسل دے کر کپڑے پہنا دیے جاتے ہیںاور دوسری مرتبہ جنازے سے کچھ دیر پہلے غسل دے کر کفن پہنا دیاجاتا ہے۔ یہ طریقہ درست ہے؟(ثاقب نواز ، اٹک)
جواب:۔میت کوصرف ایک ہی مرتبہ غسل دیا جائے اورغسل دینے کے بعدکفن پہنادیاجائے۔دومرتبہ غسل دینا لغو حرکت ہے جس سے اجتناب لازم ہے۔امداد الاحکام میں ہے:(1/813، ط: دار العلوم)