فقیرسے بقیہ واپس لینا
سوال:۔اگر کوئی فقیر آئے اور بھیک مانگے،آپ کے پاس ٹوٹے پیسے نہ ہو تو آپ اسے دس روپے دےدیں،فقیر سے صرف پانچ روپے واپس لے،اور پانچ خیرات میں دےدیں۔کیا ازروئے شریعت یہ ربا(سود) تو نہیں؟ (ڈاکٹر عبدالرحمن اندڑ سنجاوی )
جواب:۔ جائز ہے ۔پانچ روپے واپس لینے کا مطلب بقیہ پانچ اسے صدقہ کرنا ہے اوراس میں سود کا کوئی پہلو نہیں ہے۔