معذوررکوع وسجدہ میں ہاتھ کہاں رکھے



سوال:۔بعض معذور افراد کرسی پر نماز پڑھتے ہیں ، رکوع کے بعدقیام میں ہاتھ لٹکاتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟سجدے میں ہاتھ گھٹنوں سے آگے رکھتے ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
 
جواب:۔معذورشخص کرسی پر  بیٹھ کرجب اشارہ سےنماز پڑھے تو  قومہ ،رکوع اورسجدے میں ہاتھ زانوؤں پر رکھےاورسجدےمیں رکوع سے زرا زیادہ جھکے۔فی الھندیۃ (۱۳۶/۱)