تدفین سے قبل دعائے مغفرت اور میت کو سردخانے میں رکھنا



سوال: ایک شخص کا جب انتقال ہوجاتا ہے تو لوگ اس کی میّت کو دفنانے سے قبل دعائے مغفرت نہیں کرتے،ان لوگوں کا خیال ہے کہ دفنانے سے قبل دعا کرنا جائز نہیں؟
دوسرے یہ کہ میّت کو اس کے کسی وارث یا قریبی رشتہ دارکے آنے تک دفنایا نہیں جاتا بلکہ بعض اوقات ڈیڈ بادی کو کئی دن کیلئے مردہ خانہ یا کولڈ ہاؤس میں رکھ دیا جاتا ہے،کیا یہ عمل مناسب ہے؟ (قاضی جمشید عالم صدیقی لاہور)
 
جواب:۔ میت کو  دفنانے سے پہلے  بھی اس کے لیے دعائے مغفرت کرنا جائز ہے۔میت کی تدفین میں تاخیر کرنا مکروہ ہے اوررشتہ داروں کے انتظار میں  نعش کو کئی دن تک مردہ خانہ میں رکھنا تو بہت ہی براہے۔شامی (2/193، 232)