ناپاکی کی حالت میں پانی میں ہاتھ ڈالنا
سوال:۔ایک شخص ناپاک ہو اورغسل کاپانی رکھا ہوا ہو اوروہ گرم یا ٹھنڈا دیکھنے کے لیے اس میں ہاتھ ڈال دے تو کیا پانی ناپاک ہوجائے گا؟ناصرالدین
جواب:۔اگر ہاتھوں پر کوئی گندگی نہ ہو اورگرم یاسرد دیکھنے کے لیے پانی میں ہاتھ ڈال دیا جائے تو پانی ناپاک نہیں ہوتا۔