سورہ فاتحہ کے بعد بلاترتیب سورتیں پڑھنا
سوال :۔نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورتیں ترتیب سے پڑھی جائیں گی یا جو سورت ذہن میں آئے پڑھ لینی چاہیے۔عمران علی حبیب
جواب:۔ فرض نماز میں قصدا قرآن مجید کی ترتیب کے خلاف قراءت کرنا مکروہ تحریمی ہے، یعنی جو سورت بعد میں ہے اس کو پہلی رکعت میں اور جو سورت پہلے ہے اس کو دوسری رکعت میں قصدا پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اگر سہوا اور بھول سے ترتیب کے خلاف ہوجائے تو مکروہ نہیں تاہم دونوں صورتوں میں سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔ (رد المحتار) (1/ 547)حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 344)