خلع کے بعددوبارہ بحیثیت میاں بیوی رہنا
سوال:. میرا سوال یہ ہے کہ جب عورت خلع لیتی ہے اور اگر وہ دوبارہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہے تو کیا اس کو کسی سے شادی کرنی ہوتیہے ؟ یاوہ اپنے پہلے شوہر کے پاس جاسکتی ہے؟
جواب:۔ خلع اگر شرعی نقطہ نظرسے درست ہوتو اس کے ذریعے ہونے والی علیحدگی ایک طلاق بائن کے حکم میں ہوتی ہے جس کامطلب ہے کہ نکاح تو ٹوٹ جاتا ہے اورایک طلاق بھی پڑجاتی ہے مگرکسی اورسے نکاح کیے بغیرگھربسانے کی گنجائش ہوتی ہے ،اس لیےخلع کے بعد میاں بیوی باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں ۔اگر خلع سے پہلے شوہر دوطلاقوں کاحق استعمال کرچکا ہے تو پھر دوبارہ اس وقت تک نکاح کی گنجائش نہیں ہوگی جب تک بیوی کسی اورسے نکاح نہ کرلے اوراس کے بعدطلاق یاشوہر کی وفات کی صورت میں علیحدگی نہ ہوجائے۔ شامی(3 / 444، باب الخلع، ط؛ سعید)بدائع (3/187، فصل فی حکم الطلاق البائن ، ط؛ سعید)