نماز کس اذان کے بعدپڑھی جائے



سوال:۔ ہمارے شہر میں جب اذان کا وقت ہوتا ہے توآدھے گھنٹے تک  وقفے وقفے سےاذان ہوتی  رہتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے گھر کے ساتھ جو مسجد ہے جب تک اس کی اذان نہیں ہوتی تب تک آپ کی اذان نہیں ہوگی ، لہذا  آپ  مجھے بتادیں  کہ گھر میں خواتین یا وہ مرد حضرات جو مسجد نہیں جاسکتے وہ نماز کس مسجد کی اذان کے مطابق ادا کریں  یا اپنی مسجد کی اذان کا انتظار کرنا ہوگا ؟(جمال الدین خان نورزائی کوئٹہ)
 
جواب:۔نمازکاتعلق وقت کے ساتھ ہے جب کہ اذان کا مقصد وقت کی اطلاع ہے۔اگروقت داخل ہوجائے اوراذان نہ ہوئی ہو یا محلے کی اذان نہ ہوئی ہوتو گھر کی خواتین ،مریض اورمسافر کے لیے  گھر میں نماز اداکرنا درست ہے۔بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 152)