عقیقے میں ایک بکراذبح کرنا
سوال:۔میرے ہاں الحمدللہ دوجڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔میرے لیے چاربکروں خریدکرعقیقہ کرنا مشکل ہے ،کیا اس سے کم میں عقیقہ ممکن ہے۔؟
جواب۔لڑکے کی پیدائش پر دوبکرے یا بکریاں ذبح کرکے عقیقہ کرنا مستحب ہے مگر ایک بکرایا بکری ذبح کرنے سے بھی عقیقہ اداہوجائے گا۔کفایت المفتی 8/242