حرمین شریفین میں اتصال صفوف کاحکم
سوال :۔ حرمین میں اتصال صفوف کا کیا حکم ہے؟ آج کل لوگ مسجد حرام سے باہر صحن میں نماز پڑھ رہے ہوتے ، اور وہاں تک صفیں متصل بھی نہیں ہوتی، تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی؟ (عبد الشکور، لورالائی)
جواب:۔ حرمین میںبھی صفوں کو متصل رکھنے کاحکم ہے اوربلاعذر فاصلہ رکھنامکروہ ہےالبتہ دونوں مساجد کے اندرنماز پڑھنے کی صورت میں اگرصفوں میں فاصلہ رہ جائے تونماز ہوجائے گی ۔ حرمین سے باہرصحن میں باجماعت نماز پڑھنے کی صورت میں اگر صفیں متصل ہیں تو نماز صحیح ہوجائے گی اور اگر صفوں کے درمیان سڑک کے برابر فاصلہ ہو تو اقتدا صحیح نہیں ہوگی ۔(1 / 549، 550، 584، 585باب الامامۃ، ط؛ سعید)