تحریری تین طلاقیں تین ہی ہوتی ہیں
سوال :۔میری ایک 49 سالہ رشتہ دار کو ان کے شوہر کی جانب سے ایک طلاق نامہ ملا ہے جس میں تین طلاقیں درج ہیں، ان کے شوہر امریکہ میں رہتے ہیں گزشتہ 8 سال سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مکمل طلاق واقع ہونے کیلئے یہ طلاق نامہ کافی ہے یا اس کو ایک طلاق شمار کیا جائےگا؟ میری اس رشتہ دار کے تین بچے ہیں 17، 19 اور 21 سالہ جوکہ پاکستان میں اپنی تین پھوپیوں کے پاس رہتے ہیں۔۔جن کی عمر یں 70 سال کے قریب ہیں۔یہی طلاق کی اصل وجہ ہیں۔براہ کرم مسئلہ واضح فرمائیں کہ آ گے کیا کرنا ہے؟ (محمد اختر بٹ)
جواب:۔طلاق نامہ اگر شوہر کی جانب سے ہے اوراس میں تین طلاقیں درج ہیں تو تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں ۔دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے۔ مذکورہ خاتون عدت یعنی پوری تین ماہوریاں گزار نے کے بعد آزاد ہے۔(3 / 247، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ،کتاب ا؛لطلاق، ط؛ سعید)