تجارتی زمین پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ
سوال:۔ ہم نے 1996 میں 5 ایکڑ زمین خریدی اور2003 میں 13 ایکڑ زمین خریدی ، یہ ہم نے کاروبار کی نیت سے لی تھی لیکن ملکی حالات کی وجہ سے ہم اب تک اس پرکچھ بھی نہیں کرپائے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے؟ اگر ہے تو کس حساب سے یعنی آج کل زمین کی جو قیمت ہے یا جس قیمت پر زمین خرید ی گئی تھی؟(محمد عبد الخالق)
جواب:۔ مذکورہ زمینوں پر گزشتہ تمام سالوں کی زکوۃ واجب ہے۔ زکوۃادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گزشتہ سالوں میں ہر سال ان زمینوں کی جو قیمت تھی اس حساب سے ہر سال کی رقم سے ڈھائی فیصد زکاۃ ادا کریں اور اگلے سال اس ڈھائی فیصد کو منہا کرکے باقی ماندہ کا ڈھائی فیصد ادا کریں ۔ زکوۃ کی ادائیگی میں قیمت خرید نہیں بلکہ قیمت فروخت کا اعتبار ہوتا ہے۔بدائع(2/7، کتاب الزکاۃ، ط؛ سعید)