حق، صاحب حق تک پہنچانالازم ہے



سوال:۔ میں عرصہ دراز سے آپ کے مسائل اور ان کا حل پڑھ رہا ہوں ، آج پہلی دفعہ حاضر خدمت ہوا ہوں ، میں نے انتہائی دکھ درد اور تکلیف  کے ساتھ اپنی بیوی کو ٹی سی ایس کے  ذریعے طلاق بھیجی تھی اور پھر دوسری شادی کرلی میرے تین بچے پہلی بیوی کے پاس ہیں  جن سے کبھی کبھی فون پر بات ہوجاتی ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ  میں نے ابھی تک حق مہر کی رقم ادا نہیں کی ، اس کی وجہ یہ کہ   پہلی بیوی  سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا ، میری رہنمائی فرمادیں  میں کیسے حق مہر کی رقم ادا کروں  کیوں یہ بہت گناہ  کی بات ہے، کیا میں حق مہر TCS کرسکتا ہوں ؟ حق مہر کی رقم بہت معمولی ہے۔( محمد بلال خان جدون)
 
جواب:۔مہر کی رقم کسی طریقے سے بیوی تک پہنچ جائے تو آپ بری الذمہ ہوجائیں گے۔رقم کی ترسیل کے لیے آپ کوئی بھی معتمد ذریعہ استعمال میں لاسکتے ہیں ۔اگر بچے سمجھ دارہیں تو انہیں بھیج دیں تاکہ وہ اپنی والدہ کے سپرد کردیں ۔شامی(2 / 291، فصل فی بیان ما یتاکد بہ المہر،ط؛ سعید)