میں تمہیں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی ،کہنے کاحکم



سوال :- میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر ماں اپنے بیٹے کو یہ کہے کہ: اگر تم فلاں کام نہیں  کرو“ یا ”اگر تم نے یہ کام کیا تو میں تمہیں اپنا دُودھ نہیں بخشوں گی“ اور بیٹا اس قسم کو توڑ دیتا ہے تو اس کے ذمہ کیا لازم  ہوگا ؟( سعدیہ سبززار  لاہور )
 
جواب :۔ان لفظوں سے  قسم نہیں ہوتی، اس وجہ سے اگر بیٹے نے  والدہ کے حکم کے خلاف  ورزی کی تو قسم نہیں ٹوٹی نہ ہی اس پر کوئی کفارہ لازم ہوا البتہ الفاظ شدید ناراضگی کے ہیں اس لیے اگر والدہ نے کوئی جائز بات کہی ہو توبیٹے کو والدہ کی نافرمانی کا گناہ ہوگا۔