امام سے پہلے افعال اداکرنا



سوال:۔ ہمارے علاقے میں ایک آدمی امام صاحب سے پہلے رکوع ، سجدہ اور سلام کرتا ہے، جس کے ساتھ وہ کھڑا ہوتا ہے وہ بھی اکثر اس کے ساتھ رکوع میں چلے جاتے ہیں لیکن امام صاحب بعد میں اللہ اکبر کہتے ہیں ، اور اس کی جلدی دیکھ کر نماز میں ہنسی آجاتی ہے، اس بارے میں کیا حکم ہے کہ اسے پیچھے کھڑا کریں  یا نماز نہ پڑھائیں، بہت دفع سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آیا۔(محمد عدنان)
 
جواب:۔امام سے پہلے رکوع یا سجدہ  میں جانے  پر حدیث میں وعید آئی ہے۔ اپنی  مسجد کے امام  کے توسط سے  اسے سمجھانے کی کوشش کریں،نہسمجھیں تو اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں  اور اپنی نمازمیں  خشوع  قائم رکھنے کی کوشش کریں۔بخاری(1/140)۔شامی(2/61)