منکوحہ کا بلاطلاق یا خلع کسی اورسےنکاح ممکن نہیں
سوال:۔ اگر ایک لڑکی کا نکاح گھر والوں نے کردیا ، اب لڑکی خوش نہیں ہے اور کسی اور سے نکاح کرنا چاہتی ہے، دو مہینے گزرگئے ہیں اور میاں بیوی کا رشتہ بھی قائم نہیں ہوا، تو کیا خلع ہوسکتی ہے یا طلاق لینی ہوگی،؟ کچھ عالم کہتے ہیں کہ خلع یا طلاق ضروری نہیں ہے، عدت اور طلاق کےبغیر دوسری جگہ نکاح ہوسکتا ہے؟(نوید)
جواب: ۔ عاقلہ بالغہ لڑکی نے نکاح سے پہلے یابعدمیں اجازت دی تو نکاح درست ہوگیا ، اب طلاق یا خلع کے بغیر نکاح ختم نہیں ہوسکتا ۔جو لوگ کہتے ہیں کہ خلع یا طلاق کے بغیر بھی دوسری جگہ نکاح ہوسکتا ہے وہ درست نہیں کہتے۔اگرمیاں بیوی میں تنہائی ہوجائے،اگر چہ تعلق زوجیت قائم نہ ہواورپھر طلاق یا خلع ہوجائے تو بیوی کو عدت گزارنا ضروری ہوتا ہے۔ہندیہ(1 / 270، الباب الثانی فیما ینعقد بہ النکاح، ط؛ رشیدیہ)